بھارتی فلموں کی یلغار سے سینماواسٹوڈیو ویران ہوگئے سید نور

حکومت بھارتی فلموں کی درآمد میں نوے فیصد کمی کرے،فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن


Cultural Reporter December 15, 2012
چیئرمین سیدنور نے کہا کہ حکومت فلم انڈسٹری کو زندہ رکھنے میں ہماری مدد کرے۔ فوٹو: فائل

فلم پروڈیوسر ایسوسی ایشن کا اجلاس رائل پارک میں چیئرمین سیدنور کی صدارت میں ہوا ۔

اجلاس میں متفقہ طور پر قرار داد پاس کی گئی کہ وفاقی حکومت امپورٹ پالیسی کے تحت درآمد ہونے والی بھارتی فلموں میں نوے فیصد کمی کرے تاکہ مقامی فلمی صنعت کو بھی پھلنے پھولنے کا حق مل سکے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ طے شدہ منصوبے کے تحت مقامی فلمی صنعت کو ختم کیا جارہا ہے ۔

3

چیئرمین سیدنور نے کہا کہ حکومت فلم انڈسٹری کو زندہ رکھنے میں ہماری مدد کرے۔ امپورٹ پالیسی کے تحت آنے والی بھارتی فلموں کی یلغار سے اسٹوڈیو' رائل پارک ویران ہورہے ہیں۔ فلم انڈسٹری سے جڑے ہوئے ہزاروں کارکن کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ حکومت فلم انڈسٹری کے لیے ہنگامی اقدامات کرے' وزیراعظم راجہ پرویز اشرف ' وفاقی وزیر ریگولیشن اینڈ سروسز فردوس عاشق اعوان ہماری بھیجی گئی تجاویز پر عملدرآمد کروائیں جوکہ عرصہ دراز سے وفاقی حکومت نے سردخانے میں ڈال دی ہیں۔ اجلاس میں متفقہ طور پر یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ فلم ٹریڈ کی بحالی کے لیے بھوک ہڑتالی کیمپ اور ریلیاں نکالی جائینگی۔

مقبول خبریں