اہلسنت کو دیوارسے لگانے کی سازش کی جارہی ہےمولانااورنگزیب فاروقی

ملک بھر میں اہلسنت کو دیوار سے لگانے کی گھناؤنی سازش کی جارہی ہے, مولانااورنگزیب فاروقی.


Staff Reporter December 15, 2012
ہمارے کارکنوں کا تخریب کاری سے کوئی تعلق نہیں،ہم محب وطن ہیں. فوٹو: ایکسپریس/فائل

اہلسنت والجماعت کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں اہلسنت کو دیوار سے لگانے کی گھناؤنی سازش کی جارہی ہے۔

حکومت مخصوص طبقے کی خوشنودی میں مصروف ہے، اہلسنت کے حقوق کو کسی صورت غصب ہونے نہیں دیں گے،اہلسنت پر مظالم پر حکومت سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کی خاموشی انتہائی افسوس ناک ہے،ان خیالات کا اظہارانھوں نے جامع مسجد ابراہیم میں جمعہ المبارک کے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔