روہت شرما کی جرسی کے 45 نمبر کی وجہ بھی توہم پرستی نکلی

کسی نجومی نے 9 نمبر کی جرسی پہننے کو کہا تھا مگر وہ چاہتے تھے کہ پشت پر ایک کے بجائے دو ہندسے ہوں


Sports Desk October 27, 2016
اس نمبر کے پس پردہ نجومی کا مشورہ ہی کارفرما تھا کیونکہ چار اور پانچ مل کر 9 بنتے ہیں۔ فوٹو: فائل

لاہور: بھارتی کرکٹر روہت شرما کی جرسی کے 45 نمبر کی وجہ بھی توہم پرستی نکلی۔ انھیں کسی نجومی نے 9 نمبر کی جرسی پہننے کو کہا تھا مگر وہ چاہتے تھے کہ پشت پر ایک کے بجائے دو ہندسے ہوں۔

انڈر 19 ورلڈ کپ2006 کے سیمی فائنل سے قبل ٹیم منیجر کی جانب سے تمام کھلاڑیوں سے کہا گیا کہ وہ اپنے جرسی نمبر منتخب کریں، روہت شرما 19 نمبر چاہتے تھے مگر وہ کسی اور کے پاس تھا، اس لیے انھوں نے اپنی والدہ کو فون کیا جنھوں نے فوراً جرسی کے پیچھے 45 نمبر لکھوانے کو کہا، دراصل اس نمبر کے پس پردہ نجومی کا مشورہ ہی کارفرما تھا کیونکہ چار اور پانچ مل کر 9 بنتے ہیں، تب سے روہت شرما کی پشت پر یہی نمبر دکھائی دیتا ہے۔