چاند نظر آگیا آج یکم صفر ہے

رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوا۔


Staff Reporter December 15, 2012
کراچی ، ڈیرہ اسماعیل خان ، چھور ، ژوب ، لکی مروت ، پشین اور شورکوٹ اور دیگر مقامات سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔ ۔فائل فوٹو

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ صفر کا چاند نظر آگیا ہے اورآج یکم صفر ہے ۔

کمیٹی کا اجلاس کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں چیئرمین مفتی منیب الرحمان کے زیرِ صدارت منعقد ہوا۔کراچی ، ڈیرہ اسماعیل خان ، چھور ، ژوب ، لکی مروت ، پشین اور شورکوٹ اور دیگر مقامات سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں ۔