بنگلہ دیش میں اپوزیشن کا احتجاج پرتشدد شکل اختیارکرگیا

18جماعتوں کا 2014ء کے عام انتخابات سے قبل نگراں حکومت قائم کرنیکا مطالبہ


APP December 15, 2012
18جماعتوں کا 2014ء کے عام انتخابات سے قبل نگراں حکومت قائم کرنیکا مطالبہ فوٹو: فائل

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں اپوزیشن کا احتجاج پرتشدد شکل اختیار کر گیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق حزب اختلاف کی18جماعتیں مطالبہ کر رہی ہیںکہ عام انتخابات وقت پرکرائے جائیں اور نگراں حکومت قائم کی جائے۔ ڈھاکا سمیت اہم شہروں میں مسلسل 8 گھنٹوں کی ہڑتال کی وجہ سے اسکول بند رہے جبکہ کاروبار بھی معطل رہا۔

3

پولیس نے مشتعل مظاہرین پرلاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا تاہم کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی' مظاہرین نے کئی گاڑیوں پر پتھراؤ بھی کیا۔پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ درجنوں مظاہرین کو حراست میں لیا گیا۔ حزب اختلاف کے 18جماعتوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر یہی حکومت اقتدار میں رہی تو الیکشن میں دھاندلی ہوگی۔