ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے میں اقوام متحدہ کی رپورٹ کا مسودہ انٹر نیٹ پرآگیا

ففتھ ایسسمنٹ رپورٹ کو آئندہ سال ستمبر تک کیلئے عوامی طورپر منظر عام پر نہیں لایا جانا تھا۔


APP December 15, 2012
ماحولیاتی آلودگی کے بارے میں رپورٹ انٹر نیٹ میں جاری ہونے کے بعد کئی سوالات سامنے آگئے ہیں۔ فوٹو: فائل

KOTRI: ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ماحولیاتی سائنس کے پینل کی اہم رپورٹ کا مسودہ انٹرنیٹ پر جاری کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹر گورنمنٹ پینل آن کلائیمیٹ چینج کی رپورٹ جسے " ففتھ ایسسمنٹ رپورٹ" کا نام دیا گیا ہے کو آئندہ سال ستمبر تک کیلئے عوامی طورپر منظر عام پر نہیں لایا جانا تھا۔

اقوام متحدہ کے متعلقہ ماہرین نے کہا ہے کہ انٹر نیٹ پر منظر عام پر آنے والی رپورٹ حتمی نہیں ہے کیونکہ ابھی اس میں بہت سے تبدیلیاں لائی جانی ہیں اس لیے اس کے منظرعام پرآنے سے ابہام پیدا ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ" ففتھ ایسسمنٹ رپورٹ" کو 800 سے زائد ماہرین کی مدد سے تیار کیا گیا تھا۔ مذکورہ رپورٹ کے انٹر نیٹ پر شائع ہوجانے کے بعد پینل کو ختم کرنے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔