ن لیگ کے ایم این اے انجم عقیل 16ساتھیوں سمیت بری

پولیس فاؤنڈیشن کیس میں گرفتاری کے دوران ان کے ساتھیوں نے انھیں طاقت کے زور پر پولیس کی حراست سے چھڑایا


Numainda Express July 25, 2012
پولیس فاؤنڈیشن کیس میں گرفتاری کے دوران ان کے ساتھیوں نے انھیں طاقت کے زور پر پولیس کی حراست سے چھڑایا۔ فوٹو آئی این پی

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر1کے جج چوہدری حبیب الرحمن نے ن لیگ کے اسلام آباد سے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان اور ان کے16ساتھیوں کو مبینہ طور پرپولیس حراست سے فرارکے مقدمے سے باعزت بری کردیا ہے یہ مقدمہ تھانہ شالیمار پولیس اسلام آباد نے گزشتہ سال جولائی2011ء میں درج کیا تھا۔

ان پرالزام تھا کہ پولیس فاؤنڈیشن کیس میں گرفتاری کے دوران ان کے ساتھیوں نے انھیں طاقت کے زور پر پولیس کی حراست سے چھڑایا اور بھگا لے گئے۔ مزاحمت میں پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے تھے مقدمے کے تمام12پولیس اہلکار و افسران گواہان منحرف ہوگئے تھے جبکہ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے یہ بھی قراردیا کہ ملزم پولیس حراست سے فرار ہوا تو یہ بھی درست ہے کہ وہ خود ہی دوبارہ رضاکارانہ طور پر پولیس کے پاس پیش ہوگئے تھے اس صورت بھی یہ جرم نہیں بنتا۔