اہلسنت عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے ملک کے وفادار نہیں

بہت سے لوگ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے نام پر اپنی سیاسی دکان چمکا رہے ہیں.


Staff Reporter December 16, 2012
ملکی مفاد اوراستحکام کیلیے صبر کے دامن کو تھامے رکھا،مولانا اورنگزیب فاروقی. فوٹو: ایکسپریس/فائل

اہلسنت و الجماعت کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ اہلسنت عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے پاکستان کے وفادار نہیں، ملکی مفاد اور استحکام کیلیے ہمیشہ صبر کے دامن کو تھامے رکھا۔

ہمارے کارکنان کو امن پسندی کی سزا دی جارہی ہے، علیحدہ عدالتیں لگانے کے اعلانات کرنے والے آزاد عدلیہ کے وقار کو مجروح کررہے ہیں،کسی کو پاکستان کی سلامتی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے اہلسنت علما کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ،انھوں نے کہاکہ شہر میں روزانہ 9سے 10 سنیوں کو شہید کیا جارہا ہے لیکن ہم نے ہمیشہ ہر قتل کو مذہبی رنگ دینے سے گریز کیا،بہت سے لوگ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے نام پر اپنی سیاسی دکان چمکا رہے ہیں۔

04

اہلسنت کے قتل عام پر چیف جسٹس نوٹس لیں،ہمارے ہزاروں شہدا کے ورثا کو حکومت نے آج تک سرکاری معاوضوں سے محروم رکھا ہوا ہے ،11جنوری کراچی سے اسلام آباد لانگ مارچ کے اعلان کو مختلف مذہبی اور سیاسی جماعتوں سمیت مدارس دینیہ کے علما نے خوب سراہا اورمکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے،گیارہ جنوری ملک بھر کے مظلوم عوام کیلیے بیداری اہلسنت دن ہوگا ۔