ہجرت کرکے آنے والے پرندوں سے برڈ فلو پھیلنے کا خدشہ

ہجرت کرکے آنے والے ان پرندوں کے ول میں بیمار، لاغر پرندے بھی شامل ہوتے ہیں جوبرڈ فلو وائرس سے شدید متاثرہوتے ہیں.


Staff Reporter December 17, 2012
ہجرت کرکے آنے والے ان پرندوں کے ول میں بیمار، لاغر پرندے بھی شامل ہوتے ہیں جوبرڈ فلو وائرس سے شدید متاثرہوتے ہیں. فوٹو: فرح کمال

کراچی کے ساحلی علاقوں میں سائبیریا سمیت دیگر سرد ممالک سے ہجرت کر کے آنے والے پرندوں سے برڈ فلوپھیلنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

صوبائی محکمہ صحت نے ہجرت کرکے کراچی پہنچنے والے پرندوں سے برڈفلوکے ممکنہ خدشات کے پیش نظر اب تک کوئی اقدامات کیے ہیں اورنہ ہی برڈفلو سرویلنس سیل کوفعال کرنے کی ہدایت جاری کیں، سائبیریا سمیت دیگر سردممالک سے پرندوںکے غول کے غول کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں پہنچ گئے۔

کراچی میں کلفٹن اورساحلی علاقوں میں ان پروندوں نے اپنے ڈیرے جما لیے ہیں، ہجرت کرکے آنے والے ان پرندوں کے ول میں بیمار، لاغر پرندے بھی شامل ہوتے ہیں جوبرڈ فلو وائرس سے شدید متاثرہوتے ہیں جس کی وجہ سے دیگرپرندوںمیںبھی یہ وائرس منتقل ہوجاتا ہے کیوں کہ یہ فلو وائرس ایک سے دوسرے میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔