19 روزہ کراچی تھیٹر فیسٹیول آج شروع ہوگا

فیسٹیول میں17 ڈرامہ پیش ہوں گے آغاز ’’خوابوں کے مسافر‘‘ سے ہوگا


Staff Reporter November 03, 2016
21نومبر کو تھیٹر فیسٹیول کے آخری روز ’’جس نے لاہور نہیں ویکھیا‘ پیش کیا جا ئے گا۔ فوٹو: فائل

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام'' کراچی تھیٹر فیسٹیول ''کا آغاز آج ہوگا، 19 روزہ اس فیسٹیول میں ملک کے معروف اور نامور تھیٹر گروپس، ہدایتکار، ڈرامہ نگار ضیاء محی الدین، شیما کرمانی، خالد احمد، خالد انعم، انجم ایاز، زین احمد کے علاوہ نوجوان ڈرامہ نگار اور ہدایتکار بھی شرکت کر یں گے۔

فیسٹیول کا آغاز اردوکے معتبر افسانہ نگارنام انتظار حسین کے شہرہ آفاق ڈرامے ''خوابوں کے مسافر'' سے کیا جائے گا جس کی ہدایات عالمی شہرت یافتہ ہدایتکار ضیاء محی الدین نے دی ہے۔تھیٹر فیسٹیول میں 17 ڈرامہ پیش کیے جارہے ہیں، فیسٹیول کے آغاز پر3 اور 4نومبر کو ڈرامہ ''خوابوں کے مسافر''رات 8 بجے پیش کیا جائے گا جس کی ہدایت ضیا محی الدین نے دی ہے۔

5 نومبر کو ڈرامہ ''عارفی''،6نومبر کو ڈرامہ''میرے سامنے والی کھڑکی میں'7نومبر کو عمران علی شیخ کا 'ڈارک روم' 8نومبر کو ''یہ شادی نہیں ہو سکتی' 9 نومبر کو ''آج کی تازہ خبر''10نومبر کو'' ہارن سے کر پاس کرو''11نومبر کو'' عصمت چغتائی کی کہانیاں''12نومبرکو شام 5بجے بچوں کا ڈرامہ 'عمرو عیار'' اور8بجے رات کو انجم ایاز کا ڈرامہ 'قصہ سوتے جا گتے کا' پیش کیا جائے گا۔

13نومبر کو ''منٹو میرا دوست'' 15 نومبر کو'' بجلی، پیار اور ابا جان'' 16 نومبر کو''قصور وار''17نومبر کو''مرنے سے پہلے جنت''18نومبر کو زین احمد کا''ڈالز ہاؤس''19نومبر کو شام 6بجے خالد انعم کا ڈرامہ''چھوٹی موٹی ٹوٹا اور ایس ایم حامد' جب کہ 21نومبر کو تھیٹر فیسٹیول کے آخری روز ''جس نے لاہور نہیں ویکھیا' پیش کیا جا ئے گا۔