ملک میں دہشت گردی اور مصنوعی بحران بلندیوں پر ہے شاہد غوری

سیدنا امام حسین کےنقش قدم پرچل کرہی حالات کامقابلہ اورظالم و جابرانسانیت کےدشمنوں کو شکست دی جاسکتی ہے,شاہد غوری.


Staff Reporter December 17, 2012
سیدنا امام حسین کےنقش قدم پرچل کرہی حالات کامقابلہ اورظالم و جابرانسانیت کےدشمنوں کو شکست دی جاسکتی ہے,شاہد غوری.

پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاہد غوری نے کہا ہے کہ سیدنا امام حسین کے نقش قدم پر چل کر ہی حالات کا مقابلہ اور ظالم و جابر انسانیت کے دشمنوں کو شکست دی جاسکتی ہے۔

امام حسین اور ان کے ساتھیوں نے قربانی دے کررہتی دنیا تک کیلیے مثال قائم کردی، اورنگی ٹائون نمبر10میں شہدائے کربلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں انتہا پسندی، دہشتگردی، مہنگائی و بے روزگاری، بھوک وافلاس اور مصنوعی بحران بلندیوں پر ہے جبکہ حکمرانامریکہ کی بیعت کرکے یزیدی عمل کو دہرارہے ہیں، پانچ سالہ دورحکومت میں ریلیف دینے کے بجائے بے جاٹیکسوں کو نافذ کر کے عوام سے جینے کا حق بھی چھینا جارہا ہے۔