جامعہ کراچی کے تعلیمی اعلانات

بی ایس، آنرز اوپن میرٹ کےکامیاب امیدوار آج 17 تا 21 دسمبر تک فیس اورمتعلقہ کاغذات جمع کراسکتے ہیں,پروفیسرخالدعراقی.


Staff Reporter December 17, 2012
بی ایس، آنرز اوپن میرٹ کےکامیاب امیدوار آج 17 تا 21 دسمبر تک فیس اورمتعلقہ کاغذات جمع کراسکتے ہیں,پروفیسرخالدعراقی. فوٹو: فائل

MEHAR: جامعہ کراچی کی داخلہ کمیٹی کے ڈائریکٹرپروفیسر خالد عراقی نے اعلان کیاہے کہ بی ایس، آنرز اوپن میرٹ کے کامیاب امیدوار آج پیر17 تا 21 دسمبر تک فیس اور متعلقہ کاغذات جمع کراسکتے ہیں۔

مقررہ تاریخوں میں فیس جمع نہ کرانیوالے طلبا کا داخلہ منسوخ کردیا جائیگا٭ جامعہ کراچی کے ایریا اسٹڈی سینٹر برائے یورپ میں ایم فل کورس ورک پروگرام میں داخلے کیلیے رجحان ٹیسٹ آج پیر 17 دسمبر کو شعبہ ہذا میں ہوگا٭ ایم اے، ڈبل ایم اے (پرائیویٹ) اور امپرومنٹ آف ڈویژن کیلیے رجسٹریشن فارم وفیس 17 دسمبر تک حاصل، جمع کرائے جاسکتے ہیں، طلبا اپنے فارم 2500 روپے فیس کیساتھ جمع کراسکتے ہیں۔

مضمون میں تبدیلی کے خواہش مند طلبا 500 روپے فیس کیساتھ ان ہی تاریخوں میں مضمون میں تبدیلی کا فارم جمع کراسکتے ہیں٭ جامعہ کراچی کے شعبہ ریاضی کے تحت پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ان انفارمیشن سسٹم ،ڈپلومہ ان انفارمیشن ٹیکنالوجی، ڈپلومہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ان بزنس اورڈپلومہ ان ٹیلی کمیونیکشن ٹیکنالوجی میں داخلے کیلیے فارم آج 17سے31 دسمبر تک حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔