آرٹس کونسل کے الیکشن 3پینلز میں مقابلہ ہوگا

پہلا پینل احمد شاہ گروپ، دوسرا شہر قائد پینل جبکہ تیسر ا پینل آزاد امیدواروں پر مشتمل ہے.


Staff Reporter December 17, 2012
آرٹس کونسل کے انتخابات کے سلسلے میں صدارتی امیدوار احمدشاہ اپنے پینل کا اعلان کررہے ہیں،اسٹیج پر نائب صدرمحمود احمد، سیکریٹری اعجاز فاروقی، جوائنٹ سیکریٹری امین یوسف،خازن ہما میر اور ممبر گورننگ باڈی موجود ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے سالانہ الیکشن 2013کی انتخابی سرگرمیوں کا آغاز ہوچکا ہے۔

امیدوار3پینلز کی صورت میں آمنے سامنے ہوں گے، پہلا پینل احمد شاہ گروپ، دوسرا شہر قائد پینل جبکہ تیسر ا پینل آزاد امیدواروں پر مشتمل ہے، اس سال الیکشن میں صدر کے امیدواروں میں محمداحمد شاہ ،نجم الدین شیخ،اور علی حیدر آمنے سامنے ہوں گے۔