لیاری سے ملنے والی لاش کی شناخت فائرنگ کا زخمی دم توڑ گیا

مقتول لیاری کے علاقے آٹھ چوک شاہ بیگ لائن سیانا مسجد کے قریب کا رہائشی تھا۔


Staff Reporter December 17, 2012
گولی لگنے سے زخمی ہونے والا27 سالہ شاہد عرف طیب ولد عبد الحمید جناح اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔ فوٹو : فائل

لاہور: نپیئر تھانے کی حدود لیاری کشتی چوک کے قریب ہفتے کی شب فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت24 سالہ محمد سلیم بلوچ ولد حاجی اسماعیل بلوچ کے نام سے اس کے بھائی شفیق بلوچ نے ایدھی سرد خانے جا کرکرلی۔

مقتول لیاری کے علاقے آٹھ چوک شاہ بیگ لائن سیانا مسجد کے قریب کا رہائشی تھا ۔ علاوہ ازیں کھو کھرا پار نمبر5 میں رقم کے لین دین کے تنازعے پر ہفتے کی شب فائرنگ سے سر پر گولی لگنے سے زخمی ہونے والا27 سالہ شاہد عرف طیب ولد عبد الحمید جناح اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا ۔