پیپلزپارٹی سے جو ٹکرایا پاش پاش ہوگیا قائم علی شاہ

سیاست دانوں کو بلدیاتی آرڈیننس پر اعتراض ہے تو بات کریں ، شور مچانے سے کیا فائدہ


Online December 17, 2012
نیا بلدیاتی نظام سندھ کے مفاد میں ہے ، خیر پور جیم خانہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب۔ فوٹو: فائل

وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ14دسمبر کے جلسے کا جواب27دسمبر کو دیں گے پیپلزپارٹی سے جس جس نے ٹکرانے کی کوشش کی ہے وہ خود پاش پاش ہوگیا ہے۔

نیا بلدیاتی نظام سندھ کے مفاد میں ہے ہم اس سے مطمئن ہیں۔ وہ خیرپور میں8کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے جیم خانہ کلب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔انھوںنے کہا کہ سیاست دانوں کو بلدیاتی آرڈیننس پر اعتراض ہے تو بات کریں سڑکوں پر شور مچانے سے کیا فائدہ۔پیپلزپارٹی کے خلاف سیاستدان ہمیشہ میدان میں آتے ہیں مگر ہمیں ان کی پرواہ نہیں ہے ۔قائم علی شاہ نے کہا کہ کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ نئے بلدیاتی نظام میں وزیر اعلی کے پاور بھی میئر کو دیے گئے ہیں جو کہ غلط ہے میں کیوں چاہوں گا کہ اپنے اختیارات میئر کو دوں۔

12

انھوںنے کہا کہ حیدرآباد میں بڑے جلسے کا دعوے کرنے والوں کو معلوم نہیں پیپلزپارٹی نے کموں شہید میں تاریخی جلسہ کیا تھا ایسی طاقت کا مظاہرہ دیکھنے کے بعد نواز شریف کے دانت کھٹے ہوگئے تھے اور آج نواز شریف لانگ مارچ کا نام بھول گئے ہیں۔ قائم علی شاہ نے کہا کہ ہم نے زراعت پر کافی توجہ دی ہے 2لاکھ ٹن گندم ایکسپورٹ کی اب ہمارے پاس10لاکھ ٹن گندم موجود ہے جس میں سے ہر سال3لاکھ ٹن گندم ایکسپورٹ کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں