مصروف اداکارہ ہوں صائمہ

جن کو الف ب نہیں آتی وہ بھی خود کو نمبر ون کہتی ہیں ۔میری دعا ہے کہ اللہ انکو عقل دے۔


INP December 18, 2012
پاکستانی فلم انڈ سٹری آہستہ آہستہ بحرانوں سے نکل رہی ہے، صائمہ۔ فوٹو : فائل

لاہور: فلم اسٹار صائمہ نے کہا ہے کہ میں نہیں بلکہ کام میرے پیچھے بھاگ رہا ہے اور باتوں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات کی وجہ سے لوگ مجھے نمبر ون کہتے ہیں۔

جن کو الف ب نہیں آتی وہ بھی خود کو نمبر ون کہتی ہیں ۔میری دعا ہے کہ اللہ انکو عقل دے' فلموں اور ڈراموں میں کام کے ساتھ گھر کو پورا وقت دے رہی ہوں۔ اپنے ایک انٹرویو میں صائمہ نے کہا کہ میں آج بھی فلموںمیں بھی سب سے زیادہ مصروف اداکارہ ہوں جس کی بنیادی وجہ شائقین شوبز کی پسندگی ہے اور میں بھی اسی معیار کے مطابق کام کرتی ہوں جیسے معیار کو میرے شائقین پسند کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستانی فلم انڈ سٹری آہستہ آہستہ بحرانوں سے نکل رہی ہے اور امید ہے کہ آنیولے دنوں میں مزید بہتر ہو گی ۔