19 سالہ حسیب حمید انگلینڈ کے کم عمر ترین ٹیسٹ اوپنر بن گئے

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 10 نومبر 2016
مجموعی طور پر حسیب انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے پانچویں کم عمرترین کرکٹر ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

مجموعی طور پر حسیب انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے پانچویں کم عمرترین کرکٹر ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

راجکوٹ: حسیب حمید انگلینڈ کے کم عمر ترین ٹیسٹ اوپنر بن گئے، انھوں نے 19 برس اور 297 دن کی عمر میں ڈیبیو کرکے لین ہٹن کا ریکارڈ توڑ دیا جنھوں نے 1937 میں لارڈز میں نیوزی لینڈ کے خلاف 21 برس اور تین دن کی عمر میں ڈیبیو کیا تھا۔

مجموعی طور پر حسیب انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے پانچویں کم عمرترین کرکٹر ہیں۔ حسیب حمید کے آباؤ واجداد کا تعلق بھی راجکوٹ سے ہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔