جناح ٹرمینل فلائی اوور کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

فلائی اوور کے 9 اسپین تیار ہوچکے، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ محمد حسین سید.


Staff Reporter December 18, 2012
فوٹو : فائل

KARACHI: بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید نے ہدایت کی ہے کہ 289 ملین روپے کی لاگت سے شارع فیصل پر تعمیر ہونے والے جناح ٹرمینل فلائی اوور کے کام میں تیزی لائی جائے ۔

یہ بات انھوں نے پیر کے روز جناح ٹرمینل فلائی اوور پر جاری تعمیراتی کاموں کے دورے کے موقع پر کہی، ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز الطاف جی میمن، سینئر ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونیکیشن محمد اطہر، پروجیکٹ ڈائریکٹر انصار زیدی اور دیگر افسران بھی ان کے ساتھ تھے۔

3

ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ شارع فیصل پر بننے والی فلائی اوور سے ایئر پورٹ اور نیشنل ہائیوے پر جانے والے ٹریفک کو سہولتیں میسر آئیں گی ، تین لین کے اس فلائی اوور کو مقررہ مدت میں ہی مکمل کرلیا جائے گا، فلائی اوور پر تعمیراتی کام بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہے، فلائی اوور کے 9 اسپین تیار ہوچکے ہیں، بکس گارڈر کی تعمیر جاری ہے جبکہ 120 میٹر ڈیسک سلیپ پر کام جاری ہے اور 90 ، 90 میٹر کے دو مزید ڈیسک سلیپ تیار کیے جائیں گے۔