اورنگی ٹاؤن میں ہاکرز زون کا قیام مستحسن اقدام ہے سیف الدین خالد

گلشن اقبال،لانڈھی،بلدیہ اورنیو کراچی کےایڈمنسٹریٹرزکا پارکس کا دورہ،کچرا گھروں کی تعمیرکامعائنہ اورصفائی کی ہدایات.


Staff Reporter December 18, 2012
ایڈمنسٹریٹر نیو کراچی ٹائون آفاق سعید اور ایم پی اے معین خان ماڈل پارک کا معائنہ کررہے ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس

رکن سندھ اسمبلی سیف الدین خالد نے کہا ہے کہ اورنگی ٹا ؤن میں عوامی سہولیات کی فراہمی کیلیے ہاکر ز زون کا قیام مستحسن اقدام ہے۔

انھوں نے ایڈمنسٹریٹر اورنگی قمر شیخ کے ہمراہ ہاکرز زون کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں وفد کوان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی، دریں اثنا رکن صوبائی اسمبلی معین خان نے ایڈمنسٹریٹر نیو کراچی ٹاؤن آفاق سعید کے ہمراہ نارتھ کراچی میں ماڈل پارک کے ترقیاتی کام کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ نیو کراچی و نارتھ کراچی میں ماڈل پارک کی تعمیر متوسط طبقے کو مراعات یافتہ طبقے کے مساوی لانے کی کوشش ہے۔

4

آفاق سعید نے کہا کہ ہم حق پرست قیادت کے شکر گزار ہے جن کی بدولت آج نیو کراچی ٹاؤن دوسرے ٹاؤنز میں نمایاں نظر آتا ہے، علاوہ ازیں رکن صوبائی اسمبلی مزمل قریشی نے ا یڈمنسٹریٹر گلشن اقبال شفیق الرحمٰن کے ہمراہ جمشید انصاری پارک کے دورہ کے موقع پرکہا کہ موسم سرما کے دوران جانورں کی دیکھ بھال کا خاص خیال رکھا جائے، اور پرندوں کی نگہداشت کیلیے خصوصی انتظامات کو یقینی بنائیں، جبکہ ایڈمنسٹریٹر لانڈھی ٹائون عبدالراشد خان نے کہا ہے کہ لانڈھی ٹائون کی ہر یوسی میں نئے کچرا گھر تعمیر کیے جائیں گے، وہ لانڈھی ٹائون کی مختلف یوسیز میں کچرا گھروں کی تعمیرکے کام کا معائنہ کر رہے تھے، دریں اثنا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ٹائون ظفرمجاہد نے محکمہ صفائی کو ہدایت جاری کی ہے کہ محرم الحرام کے سلسلے میںصفائی ستھرائی کے کاموں پر توجہ دی جائے،صفائی کے معالات میںکاہلی برداشت نہیں کی جائے گی۔