توہین عدالت کامعاملہ تحریری جواب سے ختم ہوگا گورنر پنجاب
الطاف بھائی کا بات کرنے کا اپنا انداز ہے، ہر ادارہ اپنی حدود میں رہے
گورنر پنجاب سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا ہے کہ الطاف بھائی کا بات کرنے کا اپنا انداز ہے ۔
امید کرتا ہوں توہین عدالت کیس میں تحریری جواب داخل ہوگا تو معاملہ ختم ہوجائے گا ۔یونیورسٹی آف ویٹرینری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے چوتھے سالانہ کانووکیشن میں کامیاب طلبا میں اسناد اور نقد انعامات تقسیم کر نے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ نیب جب تک وفاق کی کرپشن کی بات کرتا رہا تو سب ٹھیک تھا۔

لیکن جب پنجاب میں کرپشن کی نشاندہی کی تو مسلم لیگ (ن) نے چیئرمین نیب کا ذہنی توازن خراب قرار دے دیا' عدالتوں کے فیصلے پبلک پراپرٹی ہوتے ہیں اور ان پر الطاف بھائی نے اپنے انداز میں رائے دی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ بات بڑھے گی نہیں اور جب ایم کیو ایم کا تحریری جواب داخل ہوگا تو معاملہ حل ہو جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ہر ادارہ اپنی حدود میں رہ کر کام کرے تو ایسے حالات پیدا نہ ہوں۔