تمام جماعتیں ملکرامن بحال کریںلاہورمیں کراچی کانفرنس

ایم کیو ایم نے شہریرغمال بنالیا،انتخابات شفاف اور غیر جانبدارانہ ہوں ،لیاقت بلوچ


Numainda Express December 18, 2012
متحدہ محاذ بنایاجائے،سعدرفیق، صوبائی و وفاقی حکومتیں ناکام ہوگئیں، مجتبیٰ شجاع فوٹو: پی پی آئی/فائل

کراچی کی موجودہ تشویشناک صورتحال اور امن کی بحالی کیلیے جماعت اسلامی پنجاب کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں آل پارٹیزکراچی امن کانفرنس ہوئی۔

لیاقت بلوچ نے صدارتی خطاب میں کہاکہ کراچی ایم کیو ایم کے ہاتھوں یرغمال بن چکا ہے، گذشتہ چاربرسوں میں7ہزار افرادکی ٹارگٹ کلنگ ہوچکی ہے، عام شہری شدیداذیت کا شکار ہیں۔ امن کی بحالی اور حقیقی نمائندگی کیلئے ناگزیر ہے کہ آئندہ انتخابات شفاف،پر امن اور غیر جانبدارانہ ہوں اور اس کے لیے ضروری ہے سپریم کورٹ کے فیصلوں پر اس کی روح کر مطابق عمل کیا جائے۔ن لیگ کے ایم این اے سعد رفیق نے کہاکہ ایم کیو ایم سے خیر کی توقع نہیں ۔صوبائی وزیر تعلیم مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے کہا کہ کانفرنس وقت کی ضرورت تھی ، ق لیگ کے رہنما چوہدری ظہیر الدین نے کہاکہ تمام جماعتوں کو مل کروہاں امن و امان قائم کر نا چاہیے۔

4

ڈاکٹروسیم اختر نے کہاکہ کراچی پولیس اور دیگر اداروں میں سیاسی تقرریوں کا خاتمہ کیا جائے،محمد حسین محنتی نے کہاکہ ووٹر لسٹوں اور حلقہ بندیوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر آزاد عدلیہ کو دباؤ میں لانے کیلیے جس طرح اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں ہم اس کی مذمت اور مطالبہ کرتے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن اور نصراللہ شجیع نے کہا کہ 12مئی2007ء کو قتل عام کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے۔ این آر اوکے تحت ختم کیے جانے والے مقدمات پھربنائے جائیں،پیرول پر رہاہونے والے35قاتل دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے۔