بلدیہ عظمیٰ نے چارجڈ پارکنگ فیس میں اضافے کا فیصلہ کرلیا

بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مطابق گاڑیوں کی چارجڈ پارکنگ فیس 10 روپے سے بڑھا کر 20 روپے کردی جائے گی۔


Staff Reporter December 19, 2012
باخبر ذرائع نے بتایا کہ موٹرسائیکل کی پارکنگ کی فیس میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا ۔ فوٹو: نور/فائل

بلدیہ عظمیٰ کراچی نے شہر میں چارجڈ پارکنگ فیس میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت گاڑیوں کی چارجڈ پارکنگ فیس 10 روپے سے بڑھا کر 20 روپے کردی جائے گی۔

اس فیصلے کا اطلاق آئندہ سال یکم جولائی سے ہوگا، باخبر ذرائع نے بتایا کہ موٹرسائیکل کی پارکنگ کی فیس میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا جبکہ بیچ پارک اور پارک ٹاور کے اطراف میں ہونے والی چارجڈ پارکنگ کے ٹھیکے منسوخ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، ان علاقوں کے ٹھیکیدار طے شدہ فیس سے زائد وصول کررہے تھے، اس حوالے سے سامنے آنے والی شکایتوں کے باعث ان کے ٹھیکے منسوخ کیے جارہے ہیں۔