سینٹرل جیل کا قیدی دوران علاج دم توڑ گیا

سینئر ایم ایل او ڈاکٹر آفتاب چنڑ نے ایکسپریس کو بتایا کہ شوکت کے جسم میں خون کی کمی ہوگئی تھی.


Staff Reporter December 19, 2012
سینئر ایم ایل او ڈاکٹر آفتاب چنڑ نے ایکسپریس کو بتایا کہ شوکت کے جسم میں خون کی کمی ہوگئی تھی. فوٹو : فائل

سینٹرل جیل کا قیدی شوکت سول اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔

سینئر ایم ایل او ڈاکٹر آفتاب چنڑ نے ایکسپریس کو بتایا کہ شوکت کے جسم میں خون کی کمی ہوگئی تھی، منگل کی صبح اسے سول اسپتال لایا گیا جہاں رات کو حالت بگڑنے پر وہ دوران علاج دم توڑ گیا ، سینٹرل جیل حکام کے مطابق شوکت کو کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے اغوا کے الزام میں گرفتار کیا تھا ، الزام ثابت ہونے پر اسے عمر قید سنائی گئی تھی۔