تعلیمی اعلانات

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کےناظم امتحانات نعمان احسن کےمطابق امتحانات السنہ شرقیہ برائے2012 کا آغاز7جنوری2013سے ہوگا.


Staff Reporter December 19, 2012
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کےناظم امتحانات نعمان احسن کےمطابق امتحانات السنہ شرقیہ برائے2012 کا آغاز7جنوری2013سے ہوگا. فوٹو: فائل

جامعہ کراچی کی داخلہ کمیٹی کے ڈائریکٹرپروفیسرڈاکٹرخالد عراقی نے اعلان کیاہے کہ داخلوں کے سلسلے میں مخصوص کوٹے اور ڈونرنشستوں (سیلف فائنانس)کے فارم 26 دسمبر تک یوبی ایل بینک کائونٹر واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی سے حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

مخصوص کوٹے میں اسپورٹس،کراچی یونیورسٹی ایمپلائز، معذور افراد، آرمڈ فورس، فاٹا،شمالی علاقہ جات وآزاد جموں کشمیر،اندرون سندھ اور بلوچستان کی نشستیں شامل ہیں٭جامعہ کراچی میں فارم ڈی (مارننگ / ایوننگ ) اور بی ای،بی ایس ،آنرز ،بی کام،بی بی اے ،بی پی اے،ایم ایس سی، ایم سی ایس ، ایم بی اے اور ایم پی اے رجحان ٹیسٹ کی بنیاد پر جاری ہونے والی داخلہ فہرست میں جن امیدواروںکے نام آچکے ہیںاور تاحال داخلہ فارم وفیس جمع نہیں کراسکے وہ20 دسمبر کوصبح 9 تا دوپہر ایک بجے تک اپنے فارم وفیس جمع کراسکتے ہیں۔

جامعہ کراچی کے رئیس کلیہ فنون کے اعلامیے کے مطابق بی ایس / بی اے آنرز سال اول اور دوئم سیکنڈ سیمسٹر 2012 کے 20 اور 23 نومبر کو ملتوی ہونے والے امتحانات اب باالترتیب 19 اور20 دسمبر کو ہونگے۔ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات نعمان احسن کے مطابق امتحانات السنہ شرقیہ برائے 2012 کا آغاز7جنوری2013سے ہوگا، تمام امیدواروں کوایڈمٹ کارڈ ان کے رہائشی پتوں پرارسال کردیے گئے ہیں جن طلبا وطالبات کویکم جنوری تک ایڈمٹ کارڈ نہیں ملے تو وہ بورڈ کے دفترکے کمرہ نمبر15میں رسید دکھاکرڈپلیکیٹ ایڈمٹ کارڈ حاصل کرسکتے ہیں٭جناح یونیورسٹی برائے خواتین کے شعبہ امتحانات کے اعلامیے کے مطابق 15 دسمبر کا ملتوی شدہ امتحانات اب 31 دسمبر کو ہوںگے۔