محکمہ امور نوجوانان کے تحت روڈ سیفٹی کانفرنس قابل تعریف ہے ستار جاوید

اس موقع پر روڈ سیفٹی اصولوں پر مشتمل ہائی وے کوڈ اور دیگر لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا۔


Staff Reporter December 19, 2012
روڈ سیفٹی ایکسپرٹ ستار جاویدتقریب سے خطاب کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

ISLAMABAD: محکمہ نوجوانان حکومت سند ھ کے زیر اہتمام یوتھ پارلمنٹ کے تعاون سے پہلی روڈ سیفٹی کانفرنس کے انعقاد کو روڈ سیفٹی ایکسپرٹ ستار جاوید نے سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک حادثات سے بچائو کیلیے کی جانے والی کوششوںمیںمحکمہ نوجوانان کی کوشش ایک اہم پیش رفت ہے۔

انھوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ٹریفک حادثات کے اسباب پر روشنی ڈالی اور ان کی روک تھام کے سلسلے میں نوجوانوں خاص طور پر بچوں میں روڈ سیفٹی کی تعلیم کی ضرورت پر زور دیا، اس موقع پر روڈ سیفٹی اصولوں پر مشتمل ہائی وے کوڈ اور دیگر لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا۔