بائیکو نے سب سے بڑی ملکی آئل ریفائنری کی تنصیب مکمل کرلی

پری کمیشننگ، پلانٹس وآلات کی آزمائش جاری، ریفائنری اسٹارٹ اپ کیلیے تیار


Business Reporter December 20, 2012
گنجائش 120ہزار بیرل یومیہ، تیل صاف کرنے کی ملکی صلاحیت 18ملین ٹن ہوجائیگی۔ فوٹو: فائل

GILGIT: بائیکو آئل پاکستان لمیٹڈ نے پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری کی تنصیب کا کام مکمل کرلیا ہے۔

یہ ریفائنری موضع کنڈ ڈسٹرکٹ لسبیلہ بلوچستان میں قائم کی گئی ہے، ریفائنری میں پری کمیشننگ جاری ہے اور مختلف پلانٹس اورآلات کو چیک اور ٹیسٹ کیا جارہا ہے، ریفائنری میں خام تیل کی کولڈ سرکولیشن پہلے ہی مکمل کی جاچکی ہے جبکہ مختلف یونٹس کو ٹیسٹ فائر بھی کیا چکا ہے اور اب ریفائنری ہاٹ کمیشننگ اور اسٹارٹ اپ کیلیے مکمل تیارہے۔

06

اس نئی ریفائنری کی گنجائش 120 ہزار بیرل یومیہ ہے جبکہ پہلے سے آپریشنل پرانی ریفائنری کی گنجائش کے ساتھ مل کر بائیکو کی ریفائننگ کی گنجائش 155 ہزار بیرل روزانہ ہوجائے گی جو پاکستان کی سب سے بڑی ریفائنری سے 55 فیصد زیادہ ہوگی، اس ریفائنری کے آپریشنل ہونے سے ملک کی خام تیل کو ریفائن کرنے کی صلاحیت حالیہ 12.25 ملین ٹن روزانہ سے بڑھ کر 18 ملین ٹن ہوجائے گی، اس طرح ریفائن پراڈکٹس کی درآمدات میں نمایاں کمی ہوگی، اس ریفائنری کو 180 ہزار بیرل روزانہ تک بھی بڑھایا جاسکتا ہے۔