پریمیئر فٹبال ایچ بی ایل نے زرعی بینک کو زیر کرلیا

کے ای ایس سی بھی فتحیاب، یونیورسٹی اور پاک افغان نے اگلے ایونٹ میں جگہ بنالی


Sports Reporter/Sports Desk December 20, 2012
کے پی ٹی اسٹیڈیم کراچی میں کے ای ایس سی نے پورٹ قاسم کو 1-0 سے مات دی۔ فوٹو: فائل

پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں ایچ بی ایل نے زرعی ترقیاتی بینک کو1-0 سے زیر کر لیا، کے ای ایس سی نے پورٹ قاسم کیخلاف بھی اسی مارجن سے کامیابی حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز اسٹیڈیم کراچی میں ایچ بی ایل اور زرعی بینک کے مابین میچ انتہائی سنسنی خیز رہا،دونوں ٹیموں نے کئی مواقع ضائع کیے، واحد گول مڈ فیلڈر محمد ابراہیم نے 32 ویں منٹ میں کیا، ناکام ٹیم کے ڈیفینڈر عدنان کو 47 اور ایچ بی ایل کے عبداللہ کو90+3 ویں منٹ میں یلو کارڈز کا سامنا کرنا پڑا، عبداللہ کو اختتامی لمحات میں ریڈ کارڈ بھی دکھایا گیا، بہترین اسکورر محمد ابراہیم، بیسٹ کھلاڑی حنیف خان قرار پائے۔ کے پی ٹی اسٹیڈیم کراچی میں کے ای ایس سی نے پورٹ قاسم کو 1-0 سے مات دی، واحد گول اسٹرائیکر سرمد کے حصے میں آیا،بہترین اسکورر سرمد اور بیسٹ کھلاڑی کے پی ٹی کے گول کیپر احسان اللہ کو قرار دیا گیا۔

6

دریں اثنا پی ایف ایف ڈپارٹمنٹل لیگ میں پاک افغان کلیئرنگ ایجنسی نے پاکستان اسٹیل کو 4-2 سے ٹھکانے لگا دیا، سوئی سدرن گیس اور ہائر ایجوکیشن کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا، علاوہ ازیں یونیورسٹی ایف سی فیصل آباد اور پاک افغان نے دسویں پریمیئر لیگ کیلیے کوالیفائی کرلیا ہے، دونوں ٹیمیں جاری ایونٹ میں اختتامی دو نمبر پر رہنے والی سائیڈز کی جگہ سنبھالیں گی۔