برطانیہ کا افغانستان سے 3800 فوجی واپس بلانے کا اعلان افغان اہلکار نے اپنے 4ساتھی ماردیے

2013 تک 52 سو برطانوی فوجی رہ جائینگے،2014 تک افغانستان سے تمام نیٹو فورسز انخلا کرجائینگی، وزیراعظم کیمرون.


AFP December 20, 2012
افغان اہلکار نے قندھار میں پہلے ساتھیوں کو زہر کھلایا بعد میں فائرنگ کردی، 3زخمی اسپتال داخل، حملہ آور فرار ہو گیا. فوٹو اے ایف پی

برطانیہ نے افغانستان سے اگلے سال 38 سو فوجی واپس بلانے کا اعلان کردیا۔

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ برطانیہ اگلے سال افغانستان سے 9 ہزار فوجیوں میں سے 3800 فوجی واپس بلا لے گا، 2013 تک افغانستان میں 52 سو برطانوی فوجی رہ جائیں گے، 2014 تک افغانستان سے تمام نیٹو فورسز انخلا کرجائیں گی۔

1

وزیر اعظم کیمرون نے کہا کہ یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ 2014 کے بعدکتنے برطانوی فوجی افغانستان میں تعینات رہیں گے.

دوسری طرف افغان صوبہ قندھار کے ضلع سپن بولدک میں ایک افغان پولیس اہلکار نے اپنے ہی ساتھیوں کو پہلے زہر دیا اور بعد میں فائرنگ کردی جس میں 4 اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے، حملہ آور اہلکار بعد میں فرار ہوگیا، پولیس حکام نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تصدیق کردی ہے۔