بلوچستان کے ساحل پر 5 ہزار ڈولفنز نے ڈیرے جما لئے

جنگلی حیات سے متعلق عالمی تنظیم ڈبلیوڈبلیوایف نے ڈولفنز کے پاکستانی سمندرمیں پائے جانے کوخوش آئند قراردیاہے۔


ویب ڈیسک December 20, 2012
ماہرین کے مطابق گہرا پانی اور پاکستانی سمندر کا ماحول ان ڈولفنز کے لیئے ساز گار ہوگیا ہے۔ فوٹو: فائل

بلوچستان کے ساحل جیوانی، گوادر اور یوشو کان پر تقریبا 5 ہزار ڈولفنز پانی میں غوطے لگاتی نظر آئیں۔


ان اسپنرڈولفنز نے بلوچستان کے ساحلوں پر حالیہ بارشوں کے دوران خوب کرتب دکھائے۔ ماہرین نے اتنی بڑی تعدا د میں ان ڈولفنز کے پاکستانی سمندر میں پائے جانے پرحیرانی ظاہرکی ہے، ان کا خیال ہے کہ گہرا پانی اور پاکستانی سمندر کا ماحول ان ڈولفنز کے لیئے ساز گار ہوگیا ہے اسی لئے وہ یہاں خوش دکھائی دے رہی ہیںِ۔


جنگلی حیات سے متعلق عالمی تنظیم ڈبلیوڈبلیوایف نے ڈولفنز کے پاکستانی سمندرمیں پائے جانے کوخوش آئند قراردیاہے،اس تنظیم کے ماہرین کاخیال ہے کہ مناسب ماحول کے ساتھ ساتھ ان ڈولفنز کو بلوچستان کے ساحل پر 30 سے 40 ٹن خوراک یومیہ مل رہی ہے۔


سمندری حیات کی بقاء کے لئے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم ڈبلیو ڈبیلو ایف کے مطابق پاکستان کے سمندر میں 18 سے زائد اقسام کی وہیل اور ڈولفن مچھلیاں پائی جاتی ہیں جن میں بوٹل نوز، ہم بیک ڈولفن ، لانگ بیک، ریسو، اسپاٹڈ اور فن لیس قابل ذکرہیں۔

مقبول خبریں