ٹنڈو آدم میں ریلوے حکام نے اوور ہیڈ برج کاکام بند کرادیا

شہریوں کا احتجاج، برج کی تعمیر کیلیے اجازت نہیں لی گئی، ای این انجینئر


Nama Nigar/Nama Nigar December 21, 2012
انجینئر غوث بخش سومرو نے رابطہ کرنے پر کہا کہ کام ڈی ایس ریلوے کراچی کے زبانی حکم پر بند کرایا ہے۔ فوٹو: فائل

ریلوے کراچی ڈویژن کے ای این انجینئر غوث بخش سومرو ، ریلوے انسپکٹر طارق نے ریلوے پولیس کے ہمراہ ٹنڈو آدم میں زیر تعمیر اوور ہیڈ برج پر پہنچے اور اوور ہیڈ برج کا تعمیراتی کام بند کرادیا ہے۔

انجینئر غوث بخش سومرو نے رابطہ کرنے پر کہا کہ کام ڈی ایس ریلوے کراچی کے زبانی حکم پر بند کرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوور ہیڈ برج کی تعمیرکیلیے ریلوے حکام سے کوئی اجازت نامہ نہیںلیا گیااس لیے یہ کام بند کرادیا ہے۔ دوسری جانب شہر کی سیاسی ، سماجی تنظیموں کے رہنمائوں نے کہا کہ ٹنڈو آدم اور گرد و نواح کے عوام کی سہولت کیلیے زیر تعمیر اوور ہیڈ برج کا کام بلاجواز بند کرانے کی ہم مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ریلوے افسران کا یہ عمل عوام دشمن ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ اوور ہیڈ برج کا کام بند کرانے والے ریلوے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے۔

مقبول خبریں