جنرل جیمز میٹس امریکا کے نئے وزیر دفاع نامزد

ویب ڈیسک  جمعـء 2 دسمبر 2016
جنرل جیمس ماٹس 2013 میں اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہوچکے ہیں۔فوٹو : فائل

جنرل جیمس ماٹس 2013 میں اپنے عہدے سے ریٹائرڈ ہوچکے ہیں۔فوٹو : فائل

واشنگٹن: نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراق اور افغانستان میں امریکی فوج کی قیادت کرنے والے سابق جنرل جیمز میٹس کو وزیر دفاع نامزد کردیا ہے۔

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوہائیو میں ایک تقریب کے دوران جنرل جیمز ماٹس کا نام وزیر دفاع کے لیے نامزد کرتے ہوئے کہا کہ جیمز زبردست آدمی ہے اور یہ جنرل جارج کے قریبی ہیں جو دوسری جنگ عظیم میں ہمارے ساتھ تھے۔ جنرل جیمس ماٹس’میڈ ڈاگ‘ کے نام سے مشہور ہیں، جنرل جیمس عراق اور افغانستان میں اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں جب کہ وہ اوباما انتظامیہ کی مشرقی وسطیٰ سمیت ایران کی پالیسی کے سخت ناقد رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جیمز میٹس افغانستان اور عراق کی جنگوں کے دوران امریکی فورسز کے کمانڈر کے طور پر کام کر چکے ہیں اور وزارت دفاع میں انہیں  نہایت قابل احترام جانا جاتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔