جامعہ کراچی 10 طلبا کو کوریا کی جانب سے اسکالر شپ تفویض

کوریائی تعاون قابل تعریف ہے،پوس کوایشیا فیلو شپ کی فراہمی پر ممنون ہیں، ڈاکٹر قیصر


Staff Reporter December 22, 2012
کوریا کی جانب سے بین الاقوامی سطح پر طلبا کے لیے اسکالر شپ فراہم کرنے کا آغاز جامعہ کراچی کے طلبا سے کیا جارہا ہے۔ فوٹو: فائل

شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستا ن اور کوریا میں دوستی کے دیرینہ رشتے قائم ہیں۔

دونوں ملکوں کے مابین باہمی تعاون ترقی کا باعث ہے دیگر شعبہ جات کی طرح تعلیم کے شعبے میں بھی کوریا کا تعاون قابل تعریف ہے اسکالر شپ کے لیے جامعہ کراچی کے طلبا کا انتخاب جہاں جامعہ کے طلبا کی قابلیت کا مظہر ہے وہاں کوریا کا پاکستان اور اس کے عوام سے محبت کا ثبوت بھی ہے''POSCO ASIA'' پوس کو ایشیا فیلو شپ فراہم کرنے پرہم ان کے بے حد ممنون ہیںامید ہے یہ تعاون آئندہ بھی جاری رہے گا۔

05

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے دفتر میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کیا جس میں کوریا سے آئے ہوئے وفد نے بھی شرکت کی تقریب پوس کو ایشیا فیلو شپ کو ریا کے تحت جامعہ کراچی کے 10 طلبا کو اسکالر شپ دینے کے لیے منعقد کی گئی تھی اس موقع پر کوریا کے قونصل جنرل لی ان کی نے کہا کہ کوریا کی جانب سے بین الاقوامی سطح پر طلبا کے لیے اسکالر شپ فراہم کرنے کا آغاز جامعہ کراچی کے طلبا سے کیا جارہا ہے کیونکہ پاکستان کوریا کا ایک اچھا دوست ہے،تقریب میں رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر منصور نے اسکالر شپ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ مختلف فیکلٹیز کے 37 طلبا میں سے میرٹ پر10 طلبا کا انتخاب کیا گیا ہے۔