مفاہمت کی سیاست کو استحکام اور فروغ دینا ہوگا منظور وسان

حملہ کرنے والے بیمار ذہنیت کے مالک ہیں جو کہ ملک و قوم کو بیماری ، جہالت اور تاریکی کی جانب دھکیلنا چاہتے ہیں


Staff Reporter December 22, 2012
حملہ کرنے والے بیمار ذہنیت کے مالک ہیں جو کہ ملک و قوم کو بیماری ، جہالت اور تاریکی کی جانب دھکیلنا چاہتے ہیں. فوٹو: فائل

سندھ کے وزیرجیل خانہ جات منظور وسان نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش بحرانوں اور چیلنجز سے نمٹنے کیلیے اتفاق رائے اورمفاہمت کی سیاست کو استحکام اور فروغ دینا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ پولیوکے قطرے پلانے والے رضا کار قلیل معاوضے پرگھرگھرجا کر ہماری آئندہ نسل کوپولیو جیسے موذی مرض سے بچانے کیلیے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، ان محنت کش رضا کاروں پر حملے آئندہ نسل پر حملے اور صحت سے محروم رکھنے کے مترادف ہے۔

حملہ کرنے والے بیمار ذہنیت کے مالک ہیں جو کہ ملک و قوم کو بیماری ، جہالت اور تاریکی کی جانب دھکیلنا چاہتے ہیں ،ان سے مقابلے کیلیے تمام جمہوری قوتوںکو تعلیم ، ترقی اور مثبت سوچ کے وژن کے لیے تندہی سے کام کرنا ہوگا اور دنیا کو یہ پیغام دینا ہوگا کہ پاکستانی قوم جمہوری اور تعمیری رویوںکو فروغ دینے والی قوم ہے ، منظور وسان نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری شہید بے نظیر بھٹو کے وژن جمہوری قوتوں کے مابین اتفاق رائے اور مفاہمت کو مستقل مزاجی اور کامیابی سے آگے بڑھا رہے ہیں۔