پاناما کیس میں نوازشریف کو کلین چٹ ملنے کا کوئی امکان نہیں، جہانگیر ترین

ویب ڈیسک  ہفتہ 3 دسمبر 2016

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

 اسلام آباد: پاکستان تحریك انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہےکہ پاناما کیس میں ہم نے ثبوت عدالت میں جمع كرادیئے ہیں اب نوازشریف كو كلین چٹ ملنے كا دور تك كوئی امكان نہیں۔

كنونشن سینٹر اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ شریف فیملی نے تاحال پاناما كیس میں اپنی جائیداد سے متعلق كوئی بھی دستاویز سپریم كورٹ میں جمع نہیں كرائی، نوازشریف جب سے اقتدار میں آئے ہیں انہوں نے ملك كو لوٹا ہے، شریف خاندان والے چوری كا مال سب اكٹھے كھاتے ہیں اور پھر جھوٹ بول كر چھپانے كی كوشش كرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2001 میں نوازشریف كے بچوں نے كاروبار شروع كیا، كوئی كرایہ دار پراپرٹی گروی نہیں ركھ سكتا اور ہم عدالت میں یہ بات ثابت كریں گے كہ قوم كا پیسہ لوٹ كر كاروبار اور جائیدادیں بنائی گئیں، تحریك انصاف نے ثبوت عدالت میں جمع كرادیئے ہیں كہ ان كے پاس پیسہ كرپشن كا ہے جس پر بحث كریں گے اور ثابت كریں گے كہ نواز شریف كے پاس كرپشن كا پیسہ ہے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ شہبازشریف نے 6ماہ میں لوڈ شیڈنگ ختم كر نے كا دعویٰ كیا تھا لیكن عوام كو بنیادی حقوق دینے میں ناكام ہو گئے ہیں اور ہم ان كی نااہلی كے لیے اگلے ہفتے لاہور ہائیكورٹ میں رٹ دائر كریں گے جس میں 3 ٹھوس ثبوت بھی دیں گے۔انہوں نے كہا كہ یوم تاسیس منانے سے پنجاب میں پیپلزپارٹی واپس نہیں آسكتی، پیپلزپارٹی پنجاب سے غائب ہو چكی ہے اور اب اس كے واپس آنے كا كوئی چانس نہیں، اگلے انتخابات میں پنجاب كے اندر تحریك انصاف اور نواز لیگ كا مقابلہ ہو گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔