صومالیہ میں ساحل کے قریب کشتی الٹ گئی 55 افراد جاں بحق

کشتی پر گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے جو یمن پہنچنے کی کوشش کررہے تھے، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کا بیان


APP December 22, 2012
کشتی پر گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے جو یمن پہنچنے کی کوشش کررہے تھے، اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کا بیان فوٹو : فائل

DADU: صومالیہ کے ساحل کے قریب کشتی الٹنے کے نتیجے میں کم از کم 55 افراد جاں بحق ہو گئے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے مطابق کشتی پر گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے۔امدادی کارکنوں نے بتایا ہے کہ کشتی پر سوار صرف 5 افراد اپنی جانیں بچانے میں کامیاب رہے۔

1

رواں برس خلیج عدن میں پیش آنے والا یہ بدترین واقعہ ہے۔ گزشتہ برس فروری میں بھی ایک کشتی ڈوب جانے کے نتیجے میں 57 صومالی باشندے ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ مہاجرین یمن پہنچنے کی کوشش کررہے تھے۔