سیاست کے بغیر ریاست کا فارمولانیا امپورٹ ہوا ہے ثروت اعجاز

عوام کو اپنی حفاظت خود کرنا ہوگی،حکمران اور انتظامیہ کسی کو نہیں بچا سکتے.


Staff Reporter/staff Reporter December 23, 2012
احمد رضانے انگریزوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، احمد رضا خان بریلویؒکانفرنس سے خطاب. فوٹو: فائل

سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ سیاست کے بغیر ریاست کا فارمولا ڈالرز کے عوض اس ملک میں نیا امپورٹ ہوا ہے۔

اب قرآن اور سنت کی بالادستی کیلیے ہمیں کام کرنا ہوگا، یہ ہی حقیقی امن کا فارمولا ہے، عوام کو اپنی حفاظت اب خود کرنا ہوگی کیونکہ یہ حکمران اور انتظامیہ کسی کو نہیں بچا سکتے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے پاکستان سنی تحریک کے تحت منعقدہ امام احمد رضا خان بریلویؒکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، کانفرنس سے قاری خلیل الرحمن قادری، علامہ سلطان احمد مدنی اور دیگر نے بھی خطاب کیا، انھوں نے کہا کہ احمد رضا خان فاضل بریلوی ؒ نے جب بھی اپنے قلم کا استعمال کیا حضورﷺ کی محبت کیلیے استعمال کیا۔

04

انھوں نے کہا کہ احمد رضا نے انگریزوں کی غلامی کے بجائے ان کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور بدعقیدہ اور بد مذہبو ں کیخلاف قلم سے جہاد کیا، انھوں نے کہا کہ آج مدارس، مساجد، تعلیم گاہیں، پولیس اور فوج بھی ان کی دہشتگردی سے بچے ہوئے نہیں ہیں، گذشتہ روز پولیو مہم کے ذریعے ہمارے مستقبل کو معذور ہونے سے بچانے والی بہنوں کو شہید کردیا گیا اور انھیں شہید کرنے والوں اور کاندہوں پر راکٹ لانچر رکھ کر گھومنے والوں کو ہمارے حکمران تحفظ فراہم کررہے ہیں۔