کسٹم انٹیلی جنس نے قیمتی باز کی اسمگلنگ کی کوششش ناکام ‏بنا دی

کسٹم انٹیلی جنس نے اسمگلنگ کی کوششش ناکام ‏بناتے ہوئے نایاب ‏پرندوں سمیت 36 قیمتی باز تحویل میں لے لئے۔


ویب ڈیسک December 23, 2012
کسٹم انٹیلی جنس نے اسمگلنگ کی کوششش ناکام ‏بناتے ہوئے نایاب ‏پرندوں سمیت 36 قیمتی باز تحویل میں لے لئے۔ فوٹو: اسٹاک

کسٹم انٹیلی جنس نے قیمتی باز خلیجی ممالک کو اسمگل کرنے کی کوششش ناکام ‏بنادی۔


ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس خالد محمود کے مطابق بلوچستان میں کسٹم کی ٹیم نے جیوانی کے ساحل پر کھڑی ایک اسپیڈ بورٹ پر چھاپہ مارا ‏جس پرموجود ملزمان فرارہوگئے تاہم کشتی سے نایاب ‏پرندوں سمیت 36 قیمتی باز تحویل میں لے لئے گئے۔


کسٹم حکام کے مطابق ایک ‏باز کی قیمت تقریباً 25لاکھ روپے ہے، کسٹم حکام ‏نے نایاب پرندوں سمیت ملزموں کے پاسپورٹ قبضے میں لے لئے، ان نایاب پرندوں کو قانونی کارروائی کے بعد ‏محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کردیا جائے گا۔

مقبول خبریں