مصر حکومتی جماعت کا آئینی ریفرنڈم میں بھاری اکثریت سے کامیابی کا دعویٰ

حکومتی جماعت جسٹس اینڈ فریڈم پارٹی ایک بیان کےمطابق73.7 فیصد ووٹروں نےنئے آئینی مسودےکےحق میں ووٹ ڈال دیے گئے ہیں۔


ویب ڈیسک December 23, 2012
حکومتی جماعت جسٹس اینڈ فریڈم پارٹی ایک بیان کےمطابق73.7 فیصد ووٹروں نےنئے آئینی مسودےکےحق میں ووٹ ڈال دیے گئے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

مصر کی حکومتی جماعت نےآئینی ریفرنڈم میں بھاری اکثریت سے کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔


حکومتی جماعت جسٹس اینڈ فریڈم پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عوام کی اکثریت نے نئے آئین کی حمایت کی ہے، ایک بیان کے مطابق 73.7 فیصد ووٹروں نے نئے آئینی مسودے کے حق میں ووٹ ڈال دیے گئے ہیں ۔


واضح رہے کہ مصر کی اپوزیشن نے آئینی ریفرنڈم کے خلاف پر تشدد مظاہرے کئے تھے، مخالفین کا کہنا تھا کہ نئے آئین سے شہری آزادیاں متاثر ہوں گی، انہوں نے آئینی ریفرنڈم ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا تاہم صدر محمد مرسی نے ان کا یہ مطالبہ مسترد کر دیا تھا۔

مقبول خبریں