شباب ملی کے تحت سی این جی کی بندش کے خلاف مظاہرہ

سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے بعد بھی ملک بھر میں سی این جی کی بندش عوام پر ظلم ہے,محمد حسین محنتی.


Staff Reporter/staff Reporter December 24, 2012
سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے بعد بھی ملک بھر میں سی این جی کی بندش عوام پر ظلم ہے,محمد حسین محنتی. فوٹو: فائل

اوگرا اور سی این جی ایسوسی ایشن کی ملی بھگت سے ملک میں سی این جی کی بندش اور عوام کو درپیش مشکلات کیخلاف شباب ملّی کراچی کے تحت کراچی پریس کلب پر مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے سے امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی ، صدر شباب ملّی کراچی سیف الدین ، جنرل سیکریٹری عثمان فاروق ، نائب صدر فرہاد گل ، اسمال ٹریڈرز کے صدر محمود حامد اور کراچی رکشا ٹیکسی ایسوسی ایشن کے صدر حافظ الحق حسن زئی نے خطاب کیا، محمد حسین محنتی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے واضح احکامات کے بعد بھی ملک بھر میں سی این جی کی بندش عوام پر ظلم ہے اوگرا اور سی این جی ایسوسی ایشن کے مذاکرات عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہیں۔