مخالفین پروپیگنڈا بند کریں الیکشن وقت پر ہونگے راجا پرویز

ق لیگ سے ملکرالیکشن لڑینگے،کلین سویپ کرکے صوبوںاورمرکزمیںحکومتیں بنائیںگے،حکومتی مدت پوراہوناجمہوریت کی فتح ہے


Online/APP December 24, 2012
دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، پارٹی عہدیداروںسے گفتگو، سرگودھا کا دورہ، رشتے دار کے انتقال پرفاتحہ خوانی کی۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حکومت اپنی 5سالہ مدت مکمل کرنے جارہی ہے جو جمہوریت کی کامیابی ہے اور اس کا سہرا صدرآصف علی زرداری کوجاتاہے۔

اتوار کوچک115 ایس بی، تحصیل سلانوالی میںاپنے عزیز راجہ نسیم افضل کے انتقال پر فاتحہ خوانی کے بعدپارٹی کے عہدیداروں سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ تمام تر سازشوں کے باوجود پیپلز پارٹی اوراسکی حلیف جماعتوں نے جمہوریت اورقومی اداروں کی مضبوطی کیلیے سرگرم کردار ادا کیا ہے۔

07

مخالفین عام انتخابات کے ملتوی ہونے کا پروپیگنڈا بند کریں، الیکشن مقررہ وقت پر ہونگے، جو لوگ الیکشن کے تاخیر کی باتیںکررہے ہیں،دراصل وہ الیکشن سے بھاگنے کی راہ اختیار کررہے ہیں، پیپلز پارٹی مسلم لیگ(ق)کے ہمراہ ملکر انتخابات میں کلین سویپ کریگی اور صوبوں اور مرکز میں حکومتیں بنائیگی۔

مقبول خبریں