ویمنزکنٹریکٹ کرکٹ آسٹریلیا حمل کی شرائط شامل کرنے پر زیرعتاب

لیبر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے محتسب نے اس معاملے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کردی ہیں۔


Sports Desk December 17, 2016
لیبر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے محتسب نے اس معاملے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کردی ہیں۔ فوٹو: فائل

کرکٹ آسٹریلیا ویمنز کنٹریکٹ میں حمل سے متعلق شرائط شامل کرنے پر زیرعتاب آگیا۔

کرکٹ آسٹریلیا نے ویمنز کھلاڑیوں کو دیئے گئے کنٹریکٹس میں یہ شق بھی شامل کی کہ دستخط کرنے سے قبل واضح کریں کہ وہ حاملہ تو نہیں، اگر بعد میں حاملہ ہو بھی جائیں تب بھی بورڈ کو اس سے آگاہ کیا جائے۔ خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والے کچھ گروپس نے اسے امتیازی سلوک قرار دیا، جس پر پہلے ٹیم پرفارمنس منیجر پیٹ ہاورڈ نے کہا کہ اس کا مقصد ماں اور اس کے ہونے والے بچے کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے،اب بورڈ نے نہ صرف اپنا موقف تبدیل کرتے ہوئے ان شقوں پر نظر ثانی کا اعلان کردیا۔ دوسری جانب لیبر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے محتسب نے اس معاملے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کردی ہیں۔