انٹرکامرس ریگولر اورپرائیویٹ کے نتائج کل جاری ہونگے

فارم 31 دسمبر تک حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں.


Staff Reporter December 25, 2012
مخصوص کوٹے (Reserved Seats ) اور ڈونرنشستوں (Self Finance) کے فارم 26 دسمبر تک یوبی ایل بینک کائونٹر واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی سے حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ فوٹو: فائل

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات عمران چشتی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ کامرس ریگولر اورپرائیویٹ سال اول کے سالانہ امتحانات برائے 2012کے نتائج کا اعلان کل بدھ 26 دسمبر کو سہ پہر3بجے ہوگا.

جامعہ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ شعبہ ریاضی کے تحت پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ان انفارمیشن سسٹم ،ڈپلومہ ان انفارمیشن ٹیکنالوجی،ڈپلومہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ان بزنس اورڈپلومہ ان ٹیلی کمیونیکیشن ٹیکنالوجی میں داخلے کے لیے فارم 31 دسمبر تک حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں.

جامعہ کراچی کی داخلہ کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق مخصوص کوٹے (Reserved Seats ) اور ڈونرنشستوں (Self Finance) کے فارم 26 دسمبر تک یوبی ایل بینک کائونٹر واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی سے حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔