بخار مرض نہیں کسی بیماری کی علامت ہوتا ہے ماہرین طب

بخار ہائپوتھملس ایک خودکار نظام کے تحت جسمانی درجہ حرارت کو موزوں سطح پر رکھتا ہے


Staff Reporter July 27, 2012
بچہ کم عمری میں گھریلو ماحول سے سیکھ لیتا ہے کہ اختلافی معاملات کیسے سلجھائے جاتے ہیں ۔فائل فوٹو

ماہرین طب نے کہا ہے کہ بخارکوئی مرض نہیں بلکہ کسی بھی مرض کی علامت ہوتا ہے، بخارآنا اچھی بات ہے اس سے معالج اور مریض دونوں کو معلوم ہوجاتا ہے کہ جسم میں کوئی غیر معمول صورتحال پیدا ہورہی ہے اور معالج اس کی روشنی میں بخار کی وجہ تلاش کرکے مرض کا علاج کرتا ہے.

بخارکی درست تشخیص کیلیے لیبارٹری ٹیسٹ کرائے جاتے ہیں جس میں معلوم چلتا ہے کہ بخار جراثیم کے حملے کی وجہ سے ہورہا ہے یا جسم میں کوئی غیر معمولی تبدیلی رونما ہورہی ہے یا جسم کے دفاعی نظام میں کوئی خرابی یا خلل پیدا ہورہا ہے، معالج ٹیسٹ کی مدد سے اس کا علاج کرتا ہے، قدرت کا نظام ہے کہ بخار ایک الارم ہوتا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ جسم میں کوئی تبدیلی رونما ہورہی ہے اگر بخار آنا بند ہوجائے تو جسم میں متعدد خرابیاں جنم لیتی ہیں.