کراچی میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا گورنر سندھ

قیام امن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں قابل تحسین ہیں، جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی


ویب ڈیسک December 19, 2016
کراچی آپریشن کے نتائج نہایت حوصلہ افزا ہیں، گورنر سندھ فوٹو: آن لائن

ISLAMABAD: گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کا کہنا ہے کہ کراچی میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

گورنر سندھ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی سے کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور کراچی میں جاری آپریشن پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ کراچی آپریشن کے نتائج نہایت حوصلہ افزا ہیں، قیام امن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں قابل تحسین ہیں، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

مقبول خبریں