ناجائزمنافع خوروںسے انتظامیہ کی کھلی جنگ ہےکمشنر

لسٹ نہ رکھنے والے ٹھیلا مالکان کو گرفتار اور پھلوں کو رفاعی اداروں میں بھجوانے کی ہدایت


Staff Reporter July 27, 2012
لسٹ نہ رکھنے والے ٹھیلا مالکان کو گرفتار اور پھلوں کو رفاعی اداروں میں بھجوانے کی ہدایت فائل فوٹو

کمشنرروشن علی شیخ نے جمعرات کوصدر اورجہانگیرروڈ کے مختلف علاقوں کا گراں فروشی کے حوالے سے اور یوٹیلٹی اسٹورز پر حکومت کی جانب سے سستے پیکیج کے تحت عوام کو اشیائے خورونوش کی فروخت کا جائزہ لینے کے سلسلے میں پاکستان سیکریٹریٹ یوٹیلٹی اسٹورز اور جہانگیر روڈ یوٹیلٹی اسٹور کا تفصیلی دورہ کیا ، کمشنرکراچی صدر میں بھی گئے،

جہاں انھیں اور افسران کو دیکھ کر پرائس لسٹ آویزاں نہ کرنے والے متعدد پھل فروش ٹھیلے چھوڑکر فرارہوگئے جس پر روشن علی شیخ نے موقع پر موجود ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ساؤتھ افضل زیدی اور ایس پی ساؤتھ اسد چوہدری کو ہدایت کی کہ فوری طورپرفراہم ہونے والوں کے ٹھیلوںکوضبط کرنے،ٹھیلا مالکان کو گرفتار اور پھلوں کو رفاعی اداروں میں بھجوانے کی ہدایت کی،اس کے علاوہ جس سبزی فروشوں،

پھل فروشوںاور دکانوں پر پرائس لسٹ آویزاں نہ ہونے پر مالک کو گرفتار کرکے جیل بھجوانے،دکان سیل کرنے اور ٹھیلا ضبط کرنے کی ہدایت کی، انھوں نے کہا کہ پرائس لسٹ سے زائد نرخ پر اشیا فروخت کرنے والوں اور پرائس لسٹ آویزاں نہ کرنے والوں سے سول انتظامیہ کی کھلی جنگ ہے۔