یو اے ای کو ایران کے ایٹمی پلانٹ سے خطرہ ہے وزیر خارجہ

تہران کی وضاحت نہ کرنے سے اسکے پرامن ہونے سے متعلق شکوک پیدا ہورہے ہیں


INP December 26, 2012
تہران کی وضاحت نہ کرنے سے اسکے پرامن ہونے سے متعلق شکوک پیدا ہورہے ہیں ، فوٹو : فائل

متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ الشیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان نے کہا ہے خلیج تعاون کونسل کوایرانی نیوکلیئر پروگرام سے بالعموم اور بوشھر میں اس کے ایٹمی پلانٹ سے بالخصوص تشویش لاحق ہے۔

تہران کا اپنے ایٹمی پروگرام کے بارے میں کھل کر وضاحت نہ کرنے کی وجہ سے اس کے پرامن ہونے سے متعلق شکوک وشبہات پیدا کر رہے ہیں۔

03

خلیج تعاون کونسل کے 33 ویں سربراہی اجلاس کے موقع پرگفتگوکرتے انھوں نے کہا کہ انھیں شک ہے کہ ایران بوشھر نیوکلیئر پلانٹ کو مستقبل میںکسی لیکیج سے بچا سکے کیونکہ ایران کے پاس لیکیج پر قابو پانے کی صلاحیت نہیں ہو گی۔ بوشھرکا پلانٹ بہت پرانا ہو گیا ہے اس کی حالت ٹھیک نہیں رہی ہے۔