کترینہ کیف سلمان خان کے لئے پرفیکٹ جیون ساتھی ہوں گی سروے

62 فیصد بھارتی مردوں نے سلمان کو شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا، سروے۔


INP December 26, 2012
سروے میں 79 فیصد سے زائد لوگوں نے سلمان خان کی بیوی کے لئے 28 سال کی کترینہ کا نام لیا۔ فوٹو: اے ایف پی

بالی ووڈ دبنگ سلمان خان تو نہ جانے کب اور کس سے شادی کریں گے لیکن ان کے مداحوں کے نزدیک کترینہ کیف ان کےلئے پرفیکٹ جیون ساتھی ہوں گی۔


سلمان خان سے زیادہ ان کے پرستاروں کو ان کی شادی کا انتظار ہے، وہ نہ جانے کب شادی کے بندھن میں بندھیں گے لیکن انٹرنیٹ ویب سائٹ شادی ڈاٹ کام نے سلمان کی شادی کے حوالے سے سروے کیا جس کے مطابق 21 ہزار لوگوں سے 47 سال کی عمر کے سلمان خان کی دلہن کے بارے میں رائے مانگی گئی، سلمان خان کے پرستاروں نے فٹ سے کہہ دیا سلو بھائی اور کترینہ کیف کی جوڑی کا کوئی جوڑ نہیں۔


سروے میں 79 فیصد سے زائد لوگوں نے 28 سال کی کترینہ کا نام لیا جب کہ جنوبی بھارت کے رہنے والے پرستاروں نے سوناکشی سنہا اور آسین کے نام بھی لئے، سروے کی سب سے دلچسپ بات یہ تھی کہ 62 فیصد بھارتی مردوں نے سلمان کو شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا لیکن 60 فیصد خواتین نے سلمان خان کو جلد سے جلد گھر بسانے کی تلقین کی ۔