منیر نیازی اور پروین شاکر کی برسی خاموشی سے گزر گئی

کراچی میں دونوں شخصیات کے لیے کوئی ادبی محفل منعقد نہیں کی گئی.


Staff Reporter December 27, 2012
پروین شاکر۔ فوٹو: فائل

اردوکے معروف شاعرمنیر نیازی اور شاعرہ پروین شاکر کی برسی خاموشی سے گزر گئی۔

بدھ کو کراچی میں ان دونوں شخصیات کے لیے کوئی ادبی محفل منعقد نہ ہو سکی، دنیا بھر میں پاکستان کی نمائندگی کرنیوالے دونوں شعرا اپنی برسی کے موقع پر میڈیا کے محتاج رہے، دنیائے ادب میں جب کبھی خواتین شعرا پر بات کی گئی تو پروین شاکر کام نام سر فہرست آیا جبکہ منیر نیازی کا شمار اردو اور پنجابی کے ان شعرا میں ہوتا ہے کہ جن کے شعر فلموں کی ضرورت تو رہے مگرموقع کی مناسبت سے انھیں اکثر ایوانوں میںبھی پڑھا اور سنا جاتا ہے۔

پروین شاکر نے اردو ادب میں خواتین کی آواز کو منوانے میں اپناکردار ادا کیا اور آج دنیا بھرمیں خواتین لکھاری مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں، دونوں قدآور شخصیات کا کام اور ان کے اشعار رہتی دنیا تک یاد رہیں گے مگر افسوس اردو ادب کے نام نہاد اداروں نے ان کے ساتھ وفا نہ کی اور انھیں فراموش کر دیا۔