ن لیگ اور جے یو آئیف میںسیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

قیادت جلد انتخابی اتحاد کا اعلان کرے گی،غوث علی شاہ اورخالدسومرو کی پریس کانفرنس


Staff Reporter December 27, 2012
اس انتخابی اتحاد کا باضابطہ اعلان پارٹی کی مرکزی قیادت جلد کرے گی.فوٹو: فائل

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) میں آئندہ انتخابات کیلیے سندھ کی سطح پر انتخابی اتحاد بنانے اورسیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق ہوگیا ہے۔

تاہم اس انتخابی اتحاد کا باضابطہ اعلان پارٹی کی مرکزی قیادت جلد کرے گی، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر سید غوث علی شاہ اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر خالد محمود سومرو نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا۔

اس موقع پرسلیم ضیا، علی اکبر گجر،قاری شیر افضل، مولانا عبدالکریم عابداوردیگر بھی موجود تھے، غوث علی شاہ نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) سے ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں اور مولانا فضل الرحمن ایک بڑی سیاسی اور مذہبی شخصیت ہیں، جے یو آئی (ف) کے وفد سے آج ہونے والی ملاقات میں سیاسی صورتحال، آئندہ انتخابات میں سندھ کی سطح پر انتخابی اتحاد بنانے اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔