کیوی کرکٹر نیل بروم بنگلہ دیش کیخلاف واحد ٹی 20 کیلیے منتخب

نیل بروم 2010 کے آغاز سے ہی انٹرنیشنل کرکٹ سے باہر تھے


Sports Desk January 01, 2017
نیل بروم 2010 کے آغاز سے ہی انٹرنیشنل کرکٹ سے باہر تھے، فوٹو : فائل

KARACHI: نیوزی لینڈ کے نیل بروم کو بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز میں اچھی کارکردگی کا صلہ ٹوئنٹی 20 اسکواڈ میں شمولیت کی صورت میں مل گیا۔

نیل بروم بنگال ٹائیگرزکیخلاف مختصرترین فارمیٹ کے تین میچز کے ابتدائی اسکواڈ میں شامل نہیں تھے تاہم اوپنر مارٹن گپٹل کے ہیمسٹرنگ کا شکار ہونے کی وجہ سے انھیں متبادل کے طور پر ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ نیل بروم 2010 کے آغاز سے ہی انٹرنیشنل کرکٹ سے باہر تھے، انھیں اس سیریزمیں روس ٹیلر کی آنکھ کی سرجری کے باعث کھیلنے کا موقع ملا جس سے انھوں نے بھرپورفائدہ اٹھاتے ہوئے 22، 109 ناٹ آؤٹ اور 97 رنز کی اننگز کھیلیں۔ کوچ مائیک ہیسن بھی 33 سالہ بروم کی کارکردگی سے کافی خوش ہیں، وہ کہتے ہیں کہ ہمیں گپٹل کی جگہ ایک جارحانہ مزاج کے اوپنر کی ضرورت تھی، نیل بروم کا ٹوئنٹی 20 فارمیٹ میں کافی تجربہ اور وہ یہ چیلنج قبول کرنے کیلیے تیار ہیں۔